فرسٹ پیپلز کپ بین الص․وبائی باکسنگ چیمپیئن شپ3تا6 جولائی کراچی میں منعقد ہوگی

جمعرات 30 جون 2022 22:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام محکمہ کھیل کے تعاون سے چار روزہ فرسٹ پیپلز کپ بین الصوبائی باکسنگ چیمپیئن شپ کے مقابلی3تا6جولائی2022 کو حاجی ابو ابکر ٹرنکا والا باکسنگ جیمنازیم پیپلز اسپورٹس کمپلیکس ماڑی پور لیاری میں منعقد کئے جارہے ہیں سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ کے مطابق اس چیمپیئن شپ میں سندھ کی 2ٹیموں کے علاوہ پنجاب‘ بلوچستان‘KPK‘اسلام آباد‘ گلگت بلتستان‘آزاد جموں کشمیر کے یوتھ کلاس(انڈر18) کے مرد و خواتین باکسنگ ٹیمیں ویٹ کلاس92-86-80-75-71-67-63-65-60-57-54-52-48کلو گرامز کے باکسرزحصہ لیں گے جن کے لئے میڈیکل چیک اپ اور وزن و ڈراز بروز اتوار صبح8تا10بجے منعقد ہونگی۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی محمد اقبال میمن ہونگے جو رنگا رنگ تقریب میں اس چیمپیئن شپ کا افتتاح کرینگے‘اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل ہیں‘ٹیمیں ہفتہ2 جولائی کو کراچی پہنچے گی۔