سکھر سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن، موبائل فون، چاکو ، چھریاں اور دیگر خطرناک اشیا برآمد ، 28 قیدی دیگر جیلوں میں منتقل

جمعرات 30 جون 2022 23:18

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) لاڑکانہ کے بعد سکھر سینٹرل جیل میں سرچ آپریشن، موبائل فون، چاکو ، چھریاں اور دیگر خطرناک اشیا برآمد ، 28 قیدی دیگر جیلوں میں منتقل کر دیے گئے ۔ جمعرات کی صبح چار بجے سکھر سینٹرل جیل میں پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران قیدیوں سے چالیس سے زائد موبائل فون، چھریاں، چاقو، قینچیاں و دیگر غیر ممنوع چیزیں برآمد کی گئیں۔ کالے چکر، سفید چکر سمیت مختلف بئریکس میں مسلسل چار گھنٹوں تک آپریشن کیا گیا ، 28 قیدیوں کو مختلف جیلوں کی طرف منتقل کیا گیا ۔ جیل انتظامیہ کے مطابق سکھر جیل میں غیر قانونی اشیا کی ترسیل اور دیگر شکایات پر آپریشن کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :