Live Updates

سرگودھا میں بچے کے قتل کا واقعہ، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب

جمعرات 30 جون 2022 23:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سرگودھا کے تھانہ اربن ایریا کی حدود میں زیادتی کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور مقتول بچے کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان کو انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات