پشاور، اندرون شہر سرگرم منشیات فروش گرفتار، تین کلو گرام چرس، اسلحہ اورشراب برآمد

جمعرات 30 جون 2022 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے اندرون شہر سرگرم منشیات فروشوں اور شراب سپلائی کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے، گزشتہ شب ہونے والی کاروائیوں کے دوران مخصوص گاہک کو شراب، چرس سپلائی کرنے والے ملزمان کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے دوران مجموعی طور پر تین کلو گرام چرس، گیارہ بوتل اور تیس لیٹر شراب اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، پولیس نے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین پولیس نے گزشتہ شب اندرون شہر سرگرم سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کی ہے جس کے دوران مخصوص گاہک کو چرس اور شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کو نشانہ بنایا گیا ہے، کاروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین ارشد خان نے محلہ ہدایت شاہ اور میلاد چوک میں یونس ولد عبدالرشید اور امجد ولد طور گل کے خلاف کاروائی کے دوران مجموعی طور پر تین کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور گیارہ بوتل سمیت تیس لیٹر شراب برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا ہے جنکے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہی