لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے دو ملزموں کو بری کردیا

ملزم الطاف علی اور شیر علی پر فائرنگ کرکے ایک رشتہ دار کو قتل تین کو زخمی کرنے کا الزام تھا

جمعرات 30 جون 2022 23:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے دو ملزموں کو بری کردیا جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ملزموں کی اپیلوں پر فیصلہ سنایاعدالت نے ملزم الطاف علی اور شیر علی کی اپیلوں کو منظور کیا ملزموں کے خلاف تھانہ سرگودھا پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کررکھا تھا عدالت نے گواہوں کے بیانات میں تصاد ہونے کی بنیاد پر بری کردیا ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو 2017 میں سزائے موت کا حکم سنایا تھا ملزمان پر رشتے داروں کو فائرنگ کرکے ایک کو قتل اور تین کو زخمی کرنے کا الزام تھا۔