سی پی او راولپنڈی کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سن کر حل کیلئے احکامات جاری کئے

جمعرات 30 جون 2022 23:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) تھانہ رتہ امرال میں کھلی کچہری کا انعقادکیاگیا، سی پی او راولپنڈی نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے موقعہ پر احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے تھانہ رتہ امرال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،کھلی کچہری میں ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ،ایس ڈی پی اوسٹی ، ایس ایچ اوز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سی پی او راولپنڈی نے شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کیے، شہریوں کی درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر رپورٹ پیش کی جائے،سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے ناقص کارکردگی پرایس ایچ او رتہ امرال اور تفتیشی افسر کو محکمہ کاروائی کے بعد میجر سزائوں ،جبکہ موثر گشت نہ کرنے پر ڈولفن ٹیموںکو چارج شیٹ کا حکم دیا،اس موقعہ پر سی پی ا و سید شہزادندیم بخاری نے کہا ہے کہ منشیات فروشی کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،فرائض میں غفلت اور کام چوری ناقابل برداشت ہے،کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے، تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں،تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے،سروس ڈیلیوری میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سروس ڈلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :