سرگودھا میں بچے کے قتل کا واقعہ، وزیراعلی حمزہ شہباز کا ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم، رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 30 جون 2022 23:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2022ء) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سرگودھا کے تھانہ اربن ایریا کی حدود میں زیادتی کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے ،انہوں نے کہا کہ مقتول بچے کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے،حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان کو انصاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔