صوابی ، فائرنگ سے شہید ہیڈ کانسٹیبل بخت منیر کی نماز جنازہ ادا

منیر پر ڈیوٹی پرجاتے فائرنگ کی گئی پولیس دستے کی سلامی ،جسد خا کی آبائی علاقے روانہ

جمعرات 30 جون 2022 23:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) صوابی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل بخت منیر کی نماز جنازہ پولیس لا ئنز صوابی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میںڈی پی او صوابی، سرکل ڈی ایس پیز و دیگر افسراننے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شھید پولیس اہلکار کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی جس کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے کو روانہ کیاگیا واضح رہے کہ ھیڈ کانسٹیبل بخت منیر جمعرات کے روز صبح ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا کہ تھانہ کالو خان کی حدود کڈی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اس پر فائرنگ کی، ڈی پی او صوابی نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی کو رائیگاں نہیں دیا جائے گا پولیس اہلکار کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں پولیس فورس شہید کے خاندان کیساتھ کھڑی ہی

متعلقہ عنوان :