لکی مروت، فائرنگ تبادلے کے بعد چار مبینہ ڈاکو گرفتار

ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں، اسلحہ، لوٹی گئی رقم اور مسروقہ سامان برآمد

جمعرات 30 جون 2022 23:49

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) چوہر خیل کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے چار مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے ایک زخمی حالت میں ہے ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں، اسلحہ، لوٹی گئی رقم اور مسروقہ سامان برآمد کرلیاگیا، خفیہ اطلاع ملنے پر درہ پیزو کے تھانہ شہید ہیبت علی خان کی حدود میں چوہر خیل کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کی اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشتبہ افرادکو رکنے کا اشارہ کیاگیا توانہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس نے چاروں ملزمان شاہد،شعیب ،مزمل اور محمد جنیدکو گرفتار کرلیا جن میں شاہد زخمی حالت میں ہے ، ملزمان کے قبضے سے دو مسروقہ موٹرسائیکلیں ،نقدی اور موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب چار مسلح افراد نے جھنگ خیل کے قریب موٹر سائیکل سوار16سالہ نوجوان کو روک کر نہ صرف اس سے موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاسئے چھین لی تھیں بلکہ اسے ویرانے میں لے جاکر اس کے کپڑے پھاڑنے کے بعد اس کے ساتھ زبردستی بوس و کناربھی کیا، متاثرہ نوجوان نے پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والے دو ملزمان کی شناخت کردی ہے ۔