حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ کا کوئٹہ شہر میں فحاشی اور عریانی کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 30 جون 2022 23:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) جمعیت علما اسلام سٹی ٹو کے امیر حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ نے کوئٹہ شہر میں فحاشی اور عریانی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ شہر میں بے حیائی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے، پولیس انتظامیہ کے اعلی حکام شہر میں بے حیائی کا نوٹس لے کر کاروائی کریں ۔انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں سے آنے والے پیشہ آور کی جانب رات کو سڑکوں اورپلازوں میں غیر اخلاقی سرگرمیاں باعث تشویش ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام کی بار بار شکایت کے باوجود عملی طور پر مخرب اخلاق افراد کے خلاف کاروائی نہ کرنا عوام کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، اس حوالے سے حدودی تھانہ کردار اداکرے، یاان افراد کی نشاندہی کرے جو ان کی گرفت سے بالاتر ہیں، جمعیت علما اسلام سٹی کے رہنما نے کہا کوئٹہ شہر دین دار مسلمانوں کا مسکن ہے وہ قطعا اس قسم کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے سکتے، انہوں نے کہا کہ یہاں چند پلازوں میں غیر مقامی لوگ آکر کرایہ پر کمرے لے کر غیر اخلاقی سرگرمیوں کیلئے استعمال کرتے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

علاقہ مکینوں کے مطابق اس میں بعض سرکاری افراد بھی ملوث ہیں کیوں کہ ان کا ان پلازوں آنا جانا رہتا ہے ۔ علاقے میں نحوست کے باعث دین مسلمانوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے اگر یہ سلسلہ نہ روکا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گی