آئی ایم ایف نے سری لنکا پر پہلے کرپشن کم ، ٹیکسوں میں اضافہ اور ایندھن پر سبسڈی ختم کرنے کی شرط لگا دی

جمعرات 30 جون 2022 23:54

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) آئی ایم ایف نے مالی بحران کے شکار سری لنکا کی مدد کے لئے پہلے کرپشن کم کرنے، ٹیکسوں میں اضافہ اور ایندھن پر سبسڈی ختم کرنے کی شرط لگا دی۔تفصیل کے مطابق دارالحکومت کولمبو میں 20 جون سے موجود آئی ایم ایف کے وفد نے 10روزہ مذاکرات کے بعد جاری بیان میں کہا ہے کہ سری لنکا کو معیشت بچانے کے لییکرپشن کا خاتمہ اور ٹیکسوں میں خاطر خواہ اضافہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف نے کہا کہ بیل آ ئوٹ پیکیج سے قبل سری لنکا کو مالیاتی خسارہ ٹھیک کرنے اور دور رس ٹیکس اصلاحات کی فوری ضرورت ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکن حکام نے اقتصادی اصلاحات کے پروگرام کی تشکیل میں کافی پیش رفت کی ہے۔ سری لنکن حکام کے ساتھ بیل آو?ٹ پیکیج پر بات چیت جاری رکھیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سری لنکا نے حال ہی میں ٹیکس میں کٹوتیوں کی واپسی اور توانائی پر سبسڈیز کو کم کیاہے، جب کہ رواں سال ایندھن کی قیمتوں میں 400 فیصد تک اضافہ ہوا ہی