کوئٹہ، ہزار گنجی سے نوجوان لاپتہ ہوگیا

جمعرات 30 جون 2022 23:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی سے 33سالہ نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ا سلسلے میں متعلقہ تھانے میں رپورٹ درج کرادی گئی ہے لاپتہ ہونے والے 33سالہ نوجوان حسن شاہ مشوانی کے والد زرین شاہ مشوانی کا کہنا ہے کہ ان کا جواں سال بیٹا ہزار گنجی میں مکینک تھا گزشتہ روز شام کو کام ختم کرکے گھر کیلئے روانہ ہونے کے بعد لاپتہ ہوگیا اس سلسلہ میں تھانہ شالکوٹ میں رپورٹ درج کرادی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :