۷وفاقی وزیر شازین بگٹی سے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ٹوڈ ڈی روبنسن اور امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

g انسدادِ منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون پر بات چیت × امریکہ پاکستان کو انسدادِ منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف ٹیکنالوجییز اور گاڑیاں فراہم کرے گا،شازین بگٹی

جمعرات 30 جون 2022 21:50

اسلا م آباد ۱کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی سے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ٹوڈ ڈی روبنسن اورپاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،ملاقات میں انسدادِ منشیات کے حوالے سے باہمی تعاون پر بات چیت ہوئی وفاقی وزیر نے امریکہ کی جانب سے انسدادِ منشیات کی کوششوں کو سراہا امریکہ پاکستان کو انسدادِ منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مختلف ٹیکنالوجییز اور گاڑیاں فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر شازین بگٹی منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جائے گی جس کے لیے مقامی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے وفاقی وزیر امریکہ منشیات کے استعمال کے تدارک کیلئے مختلف افراد کو تربیت بھی فراہم کرے گا