Live Updates

لله*ٹی ٹی پی کیساتھ مذاکرات پراعتماد میں لیاجائے، مذاکراتی عمل پر شہداء اے پی ایس والدین کے تحفظات برقرار

جمعرات 30 جون 2022 22:00

sپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) سانحہ ارمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونیوالے بچوں کے والدین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ پر فیصلہ کرکے انصاف فراہم کیا جائے پشاور پریس کلب میں اے پی ایس میں شہید ہیونیوالے طالب علم اسفندیار کی والدہ شاہانہ نے دیگر شہداء کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک میں شہید ہونیوالے پیاروں کے غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے جو ہمیں چین سے جینے نہیں دیتے انہوںنے کہا کہ سابقہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی سطح پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے صلح کیلئے مذاکرات شروع کئے تھے جو اس وقت ہمارے احتجاج پر وقتی طور پر نہ ہوئے تاہم اب ایک بار پھر ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا گیا جس پر ہمیں شدید تحفظات ہے اور ہمیں اس حوالے سے اعتماد میں لیا جائے ای پی ایس کے شہداء کے لواحقین نے کہا کہ اس سلسلے میں 28جون کو پشاور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن بھی دائر کی ہے تاہم واضح کرنا چاہتے ہے کہ اگر ہمیں مذاکراتی عمل میں اعتماد میں نہ لیا گیا تو ایک بارر پھر عدالتوں سے رجوع کرنے پر مجبور ہونگی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات