Live Updates

سود ی نظام کے حق میں جن بنکوں نے سپریم کورٹ میں اپیل درج کی وہ اللہ کے قہر کو دعوت دے رہے ہیں،مولانا عبدالواسع

سودی نظام سے ہماری معیشیت تباہی کا شکار ہے، ملک کے خیر خواہ اور اسکے نظریاتی تحفظ کے نگہبان ہیں، جے یو ائی ملک میں آئین کی بالادستی چاہتی ہے ،ہمارے ملک میں آئین پر عمل در آمد شروع کر دیا جائے تمام مسائل خود بخود حل ہو جائینگے،وفاقی وزیر

جمعرات 30 جون 2022 22:15

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع نے پارٹی رہنماء عطاء اللہ شاہ ایڈوکیٹ کی قیادت میں لورالائی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے مقصد کے حصول کیلئے حکومت کا حصہ بنے جو تحریک پی ڈی ایم نے چار سال تک چلائی اسکے اصل مقاصد کے حصول کیلئے اتحادی حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سود ی نظام کے حق میں جن بنکوں نے سپریم کورٹ میں اپیل درج کی ہے وہ اللہ کے قہر کو دعوت دے رہے ہیں قائد جمعیت مالانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں ان سے کہا کہ حکومت نیشنل بنک سمیت دیگر بنکوں کو اپیل واپس لینے کی ہدایت کریں جس پر وزیر اعظم نے انکو یقین دہانی کرا دی ہے کہ ہم اپیل واپس لینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سودی نظام سے ہماری معیشیت تباہی کا شکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے خیر خواہ اور اسکے نظریاتی تحفظ کے نگہبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو ائی ملک میں آئین کی بالادستی چاہتی ہے اگر ہمارے ملک میں آئین پر عمل در آمد شروع کر دیا جائے تو تمام مسائل خود بخود حل ہو جائینگے حکومت عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے تمام مسائل عمران خان کے پید کردہ ہیں انہوں نے ہی ائی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کیئے جنکا خمیازی حکومت اور عام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو ایک سو ارب روپے فراہم کیئے گئے ہیں حکومت صوبے کی ترقی کے لیئے اقدامات کر رہی ہے ہم ملک میں جمہوریت کے استحکام ائین وقانون کی بالادستی چاہتے ہیں ہمارے ہوتے ہوئے کوئی طاقت ائین میں اسلامی دفعات کو ختم نہیں کرسکتے ہم نے آئین کے تھفظ کی قسم اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی شارٹ فال ساڑھے چھ ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرچکی ہے جسکی وجہ سے ملک میں عوام کو بجلی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عمران خان کے دور میں سات پاور پلانٹس بند تھے جسپر ہماری حکومت نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے امید ہے کہ پندرہ جولائی تک لوڈ شیڈنگ میں بہت زیادہ کمی لائی جائیگی ۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول میں اضافے سے و اقعی مہنگائی میں اضافہ ہوا لیکن حکومت کیلئے یہ فیصلہ ایک مشکل کام تھا اور ہم نے مجبوری کے ساتھ یہ کڑوا گھونٹ پیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرکے عام الیکشن اگست 2023 میں کرائی گی عمران خان کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ غیر آئینی ہے وہ فسادی اور فتنہ باز سیاست کرکے ملک میں انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کررہے ہیں لیکن انکے ملک دشمن فیصلوں کی عوام میں اب کوئی پزیرائی نہیں انکی سیاست دفن ہو چکی ہے اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہیاور ملک میں جمہوری حکومت کے ساتھ ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات