چین اور امریکہ کے فوجی تعلقات کی ترقی کے لیے پر خلوص کوششوں کی ضرورت ہے،وزارت دفاع

جمعرات 30 جون 2022 22:15

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) چینی وزارت دفاع کے ترجمان ٹین کھہ فی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حال ہی میں، ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فنگ حہ نے شنگری لا ڈائیلاگ کے دوران امریکی وزیر دفاع لوئیڈ آسٹن کے ساتھ بات چیت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ دونوں فوجوں کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا چاہیے، اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک مواصلات کو برقرار رکھنا چاہیے، دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانا چاہیے، اور تنازعات اور اختلافات کا انتظام کرنا چاہیے۔

اس وقت دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں، ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ سرد جنگ کی زیرو سم ذہنیت کو ترک کرے، اور دونوں فوجوں کے تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :