وہ کرکٹرز جنہیں سنٹرل کنٹریکٹ کے تحت دوگنی تنخواہ ملے گی

بابر اعظم ، محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، امام الحق ، حسن علی کے دونوں فارمیٹس میں معاہدے ہیں، الگ الگ تنخواہیں، مراعات ملیں گی، بابر کو تمام فارمیٹس میں بطور کپتان اپنی اضافی ذمہ داریوں کے صلے میں کپتانی الاؤنس بھی ملے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 1 جولائی 2022 11:44

وہ کرکٹرز جنہیں سنٹرل کنٹریکٹ کے تحت دوگنی تنخواہ ملے گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم جولائی 2022ء ) قومی کرکٹرز کو تاریخ میں پہلی بار کھیل کے دو مختلف فارمیٹس میں کنٹریکٹ دیے گئے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وائٹ بال اور ریڈ بال فارمیٹس کے لیے الگ الگ معاہدے متعارف کرائے ہیں۔ لہذا، دونوں فارمیٹس کے کھلاڑیوں کو ان کی دوگنی محنت کا صلہ بھی دوگنا ملے گا۔

(جاری ہے)

بابر اعظم (اے کیٹیگری)، محمد رضوان (اے کیٹیگری)، شاہین شاہ آفریدی (اے کیٹیگری)، امام الحق (سی، بی کیٹیگری) اور حسن علی (بی، سی کیٹیگری) کے دونوں فارمیٹس میں معاہدے ہیں۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم کے مطابق جن کھلاڑیوں نے دونوں فارمیٹس میں معاہدہ کیا ہے انہیں الگ الگ تنخواہیں اور مراعات ملیں گی۔ اس کے نتیجے میں بابر، رضوان، شاہین، امام اور حسن علی اگلے مالی سال کے دوران دوہرے مراعات سے لطف اندوز ہوں گے۔

بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں بطور پاکستانی کپتان اپنی اضافی ذمہ داریوں کے صلے میں کپتانی الاؤنس بھی ملے گا۔