حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کے ساتھ لبنان میں عرب عمائدین کی ملاقات

پناہ گزینوں کے حق واپسی کی پر اثر اندازمیں ہونے والی کوئی بھی تجویز اور چال قبول نہیں کی جاسکتی ،گفتگو

جمعہ 1 جولائی 2022 11:50

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے لبنان کے اہم عرب عمائدین کیساتھ ملاقات کی ہے۔ ان عرب زعما میں دانشوراوردوسرے شعبوں کی نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ اسماعیل ہنیہ آجکل اپنے سیاسی بیورو کے اہم وفد کے ساتھ لبنان کے دورے پر ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے اس ملاقات کے دوران فلسطینی پناہ گزینیوں کے حق واپسی کو کسی بھی طرح چھیننے کی سازش کو مسترد کیا۔

اسماعیل ہنیہ کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ فلسطینی قائد نے دوٹوک اور بڑے غیر مبہم انداز میں کہاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کے حق واپسی کی پر اثر اندازمیں ہونے والی کوئی بھی تجویز اور چال قبول نہیں کی جاسکتی ۔فلسطینی پناہ گزینوں کے اپنے آبائی علاقوں میں لوٹنے کے حق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پناہ گزینوں کو کسی دوسری جگہ پر آباد کرنے یا انہیں متبادل وطن اور شہریت دینے کی کوشش کو ہم بھی مسترد کرتے ہیں۔

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے عرب زعما کو فلسطین کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا۔ مسجد اقصی کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات اور فلسطینیوں کے خلاف مظالم کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔اور انہوں نے بعض عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نارملائز کرنے کی اطلاعات اور واقعات سے پیدا شدہ چیلنجوں پر بھی بات کی ۔

متعلقہ عنوان :