Live Updates

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

تحریک انصاف کی درخواست پر چیف جسٹس نے 3 رکنی بنچ تشکیل دے دیا‘ ڈیڑھ بجے سماعت ہوگی

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 1 جولائی 2022 12:43

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام اباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 جولائی 2022ء ) سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہیں ، عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ اپیل پر ڈیڑھ بجے سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب سے متعلق فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی،اپیل میں حمزہ شہباز اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہمارا موقف تسلیم کیاگیا،ہائیکورٹ نے مختصر نوٹس پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا حکم دیا،درخواست کے فیصلے تک وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب روکا جائے جب کہ حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن معطل کیا جائے، اپیل میں استدعا کی گئی کہ حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹایا جائے تاکہ شفاف الیکشن ہوسکے،لاہور ہائیکورٹ فیصلے کیخلف اپیل منظور کی جائیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کردی گئی ہے،سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ آج ہی سماعت کی جائے،حمزہ شہباز کا الیکشن قانون کے مطابق نہیں تھا،عدالتی فیصلے میں بہت زیادہ ابہام ہے۔ ہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قراردیا،لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں،پی ٹی آئی کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی،حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب اور سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا،لاہور ہائیکورٹ نے 4 ایک کی بنیاد پر درخواستوں پر فیصلہ سنایا، لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات