عید الاضحی تک پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے کا امکان

عید کے وقت تک پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،قطر سے بھی دوست ملک چین کی طرح پانچ پانچ ارب ڈالر / ڈیفرڈ پیمنٹ پر پٹرولیم مصنوعات ملنا شروع ہو جائیں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 جولائی 2022 13:09

عید الاضحی تک پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے کا امکان
اسلام اباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 جولائی 2022ء ) عید الاضحی تک پاکستانی روپیہ مستحکم ہوجائے گا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کے وقت پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ،قطر سے بھی دوست ملک چین کی طرح پانچ پانچ ارب ڈالر / ڈیفرڈ پیمنٹ پر پٹرولیم مصنوعات ملنا شروع ہو جائیں گی۔پاکستان کے سابق وزیر پٹرولیم اور ن لیگ کے 31 مئی 2018 تک رہنے والے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قطر کے ساتھ ایل این جی کی خریداری کا جو پندرہ سالہ معاہدہ امیر قطر کی حکومت کے ساتھ کیا تھا جس کے تحت پاکستان کو ہرمہینے ایل این جی کے آٹھ کارگو شپ آٹھ سے بارہ ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ کے ریٹ سے آج بھی مل رہے ہیں۔

اور جن کی وجہ سے پاکستان میں روشنیاں موجود ہیں اور صنعتی چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

قطر کی جانب سے پاکستان کو عید الاضحیٰ کے قریب مزید اڑھائی تین ارب ڈالرز کی این جی کی فراہمی کا آغاز ہو جائے گا۔اس طرح وسط جولائی کے بعد پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جو تیس جون کو ساڑھے سات ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے وہ تیزی سے کم ہوگی گی۔9 جولائی کے لگ بھگ پاکستان کے نیشنل گرڈ میں مزید پندرہ سو میگاواٹ بجلی شامل ہونے سے لوڈشیڈنگ کے بحران کی شدت کم ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ ۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق شدید گرمی کے باعث بجلی کی طلب میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے باعث بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 674 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار 900 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی کی کل پیداوار 22 ہزار 226 میگاوات ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرچکا ہے۔ پاور ڈویژن ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک میں پانی سے 5 ہزار 625 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار 327 میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11ہزار 500 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس 1ہزار 235 اور سولرپلانٹس سے پیداوار 122 میگاواٹ بجلی تیار کی جارہی ہے۔