دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

جمعہ 1 جولائی 2022 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے اعدادوشمارجاری کردیےہیں۔ جمعہ کوجاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد148500کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی آمد32900 کیوسک اور اخراج32900کیوسک، دریائےجہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد42800 کیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد73200کیوسک اور اخراج 55200کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1405.84 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ ہےاور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.065ملین ایکڑفٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1098.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.336 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح639.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.016 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :