Live Updates

ایم کیو ایم نے فاروق ستار کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دے دی

فاروق ستار نے بھی ایم کیو ایم میں واپسی کے لیے مثبت اشارے دے دئیے،فاروق ستار ہی این اے 245 کے لیے ایم کیو ایم کے بہترین امیدوار ہو سکتے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 1 جولائی 2022 14:26

ایم کیو ایم نے فاروق ستار کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دے دی
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 1 جولائی 2022ء) فاروق ستار اور ایم کیو ایم کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ایم کیو ایم نے فاروق ستار کو پارٹی میں واپس آنے کی دعوت دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم کیو ایم نے فاروق ستار کو کہا ہے کہ وہ پارٹی میں آئیں اور پتنگ پر ضمنی انتخاب لڑیں۔فاروق ستار نے بھی ایم کیو ایم میں واپسی کے لیے مثبت اشارے دیے ہیں۔

۔فاروق ستار ہی این اے 245 کے لیے ایم کیو ایم کے بہترین امیدوار ہو سکتے ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ بحالی تحریک کے سربراہ فاروق ستار کا بھی عامر لیاقت کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ، سابق وفاقی وزیر نے این اے 245 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی سابق ایم این اے ڈاکٹر نگہت شکیل نے جمع کرائے ، جن کے تجویز کنندہ عبدالطیف اور تائید کنندہ عمرفاروق ہیں ، اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بھی 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہین ، ایم کیوایم امیدواروں میں ڈاکٹر شہاب امام ، افشاں قمبر اور کرن مسعود شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، فارم جمع کرانے والوں میں محمد دانش خان ، فرخ نیاز تنولی اور قمر احمد خان شامل ہیں جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے پارٹی ٹکٹ اسد عثمانی کو دیا گیا ہے ۔ خیال رہے کہ ڈاکٹرفاروق ستار نے 2018ء کے عام انتخابات میں اسی حلقے سے ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا تھا لیکن اس وقت انہیں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ہاتھوں تقریباً 20 ہزار ووٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات