منی لانڈرنگ کیس ‘ایف آئی اے کارحیم یارخان شوگرملز کے مرکزی کردارمحمدخان بھٹی ، واجداحمد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

جمعہ 1 جولائی 2022 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) ایف آئی اے نے مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں رحیم یارخان شوگرملز کے مرکزی کردارمحمدخان بھٹی اور واجداحمد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان شوگر ملز کے مرکزی کردارمحمدخان بھٹی ضمانت پر ہیں، ضمانت ختم ہونے پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، واجد احمد رحیم یار خان شوگر ملز میں 9.65 فیصد کے شیئر ہولڈر ہیں، محمد خان بھٹی اور واجد احمد پنجاب اسمبلی میں ملازم ہیں، ڈیٹیلز اور دیگر دستاویزاتی شواہد کی روشنی میں انہیں گرفتارکرنے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ رحیم یار خان شوگر ملز کا ڈائریکٹر نواز بھٹی پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے، نواز بھٹی ای ڈی او ہیلتھ دفتر میں گریڈ ٹو کا ملازم بھی ہے، شوگر ملز میں نواز بھٹی کے اکتیس فیصدشیئرز ہیں۔