تحریک منہاج القرآن کے سابق ڈائریکٹر عدنان جاوید کی تیسری برسی کے موقع پر قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام

جمعہ 1 جولائی 2022 17:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2022ء) تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما و سابق ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید کی تیسری برسی کے موقع پر جمعہ کے روز منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بذریعہ آڈیو لنک خصوصی دعا کروائی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور،انجینئر محمد رفیق نجم،نور اللہ صدیقی،جواد حامد،عدنان جاوید(مرحوم)کے بھائی فرحان جاوید،میجر(ر)سلمان،عبد الرحمان،مظہر محمود علوی،رانا نفیس حسین قادری،محمد لطیف مدنی،مقصود احمد،علامہ عثمان سیالوی سمیت عوامی تحریک کے قائدین،کارکنان اور مختلف شعبہ جات کے ممبران شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نواز گنڈاپور نے کہاکہ عدنان جاویدبا اخلاق،دیانت دار اور ملنسار نوجوان تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :