کورونا کی نئی لہر ،چیف جسٹس آزاد کشمیر نے سٹاف، وکلاء عدالت میں پیش ہونیوالے فریقین کیلئے احتیاطی تدابیر کا حکم جاری کر دیا

جمعہ 1 جولائی 2022 18:17

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2022ء) چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر سپریم کورٹ کے سٹاف، وکلا اور عدالت میں پیش ہونے والے فریقین کے لیے احتیاطی تدابیر کا حکم جاری کر دیا.سپریم کورٹ کے جملہ سٹاف، سکیورٹی عملہ کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز فوری لگوانے کا حکم۔

(جاری ہے)

بغیر ماسک کے سپریم کورٹ میںکسی بھی فریق مقدمہ، عدالتی اہلکار یا وکیل کو داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی۔

کورٹ روم میں نشستوں کے مابین مناسب فاصلہ رکھا جائے۔ انتہائی لازمی ہو تو فریقین مقدمہ عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں تا ہم جن افراد اور حکام کو عدالت طلب کرے ان کی حاضری لازمی ہوگی۔حکم فوری طور پر نافذالعمل ۔آج ہی چیف جسٹس آزاد کشمیر کے ہمراہ تعینات عملہ کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگا دی گئی۔