این اے 97 ضمنی انتخابات ، خان محمد خان بلوچ پیپلز پارٹی کے امیدوار نامزد

جمعہ 1 جولائی 2022 23:04

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) حلقہ این ۔اے 97 کے ضمنی انتخابات میں میں خان شہادت علی خان بلوچ سابقہ ایم اے کے بڑے صاحبزادے خان محمد خان ندیم بلوچ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے نامزد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بلوچ برادری اور اہلیان حلقہ نے خان شہادت علی خان بلوچ کے اقدام کو سراہا اور تحصیل تاندلیانوالہ پاکستان پیپلز کی تمام تنظیموں کے عہدیداران وممبران اور پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے خان محمد خان ندیم بلوچ کو این اے 97 میں کینیڈیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ندیم خان بلوچ نے اپنے بیان کہا کہ ہمارے حلقہ میں جتنے ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئے ہیں اج تک کسی حکومت نے نہیں کروائے۔

اور انشائاللہ کامیاب ہوکر اپنے حلقہ کی عوام کی دن رات خدمت کروں گا اور اپنے حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو اپنی اولین ترجیح سمجھوں گا اور اپنے حلقہ کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کروں گا اور مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں حکومت پیپلز پارٹی کی ہی ہوگی اور انشائاللہ بلاول بھٹو زرداری ہمارا وزیر اعظم ھوگا