۔ اعلی افسران سمیت پولیس کا ہر جوان عوام کی جان ومال کی تحفظ کے لئے اپنا بھر پورکردار ادا کرر ہے ہیں،ڈپٹی آئی جی کوئٹہ

جمعہ 1 جولائی 2022 21:55

ٓکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل کوئٹہ پولیس فداحسین نے کہاہے کہ پولیس کے اعلی افسران سمیت ہر جوان عوام کی جان ومال کی تحفظ کے لئے اپنا بھر پورکردار ادا کرر ہے ہیں پولیس کی افسران ریٹائر منٹ حاصل کرنے بعد بھی اپنے خدمات دینے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ریٹائر پولیس افسران کی خدمات حاصل کرنے کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہیسول لائن پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او جناح ٹاون مراد ملک کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی اور ایس ایس پی اسدناصر سمیت دیگر افسران اور جوانوں نے شرکت کی اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس فداحسین اور ایس ایس پی عبدالحق عمران نے ایس ایچ او مراد کی ریٹائرمنٹ پران کی کارکردگی قابل تحسین قرارداد یتے ہوئے کہ ایس ایچ او مراد ملک بطور کانسٹیبل بہتری ہوئے بہترین کارکردگی کی بنیاد پر سروس کے دوران ایس ایچ او رینک تک پہنچ دوران سروس انہوں نے بہترین پولیسنگ کی اور جرائم کو روکنے اور عوام کی جان مال کی تحفظ سمیت ہر سطح کیسزکو بہتر انداز میں نبھائے اس موقع پر ریٹائرہونے والے ایس ایچ او مراد ملک نے ڈی آئی جی پولیس سمیت افسران اور جوانوں کا شکریہ کرتے ہوئے کہ آج مجھے ایسا لگ نہیں رہاکہ میں پولیس سے ریٹائر ہورہا ہے پولیس کے افسران سمیت جوانوں نے جس محبت اور خلوص کا اظہا ر اس سے میرے حوصلے مزید بلند ہوئے اور ریٹائر ہونے کے بعدبھی پولیس کے لئے خدمات جاری رہے گی انہوں نے کہ خاص طور پر میں ان پولیس کے سپاہیوں کو بھی شاباش دیتا ہوں جن نے ہرقسم کے مشکل حالات میں میرے احکامات ماننے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا انہوں نے کہاکہ دوران سروس اچھے پولیس افسران اور جوان دوران ڈیوٹی شہادت نوش کر گئے جنہیں کبھی نہیں بھلایا جاسکتا ہی