محکمہ صحت عامہ کوٹلی نے گزشتہ عرصہ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں،سیدشفقت حسین شاہ

آزادکشمیرمیں 6لاکھ 70ہزار سے زائد افراد کو کوڈویکسی نیشن ڈوززلگائی گئی ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

ہفتہ 2 جولائی 2022 14:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ صحت عامہ ضلع کوٹلی نے گزشتہ عرصہ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،آزادکشمیرمیں 6لاکھ سترہزار سے زائد افراد کو کوڈویکسی نیشن ڈوززلگائی گئی ہیں،ای پی آئی اورسرویلنس میں بہترین کارگزاری کامظاہرہ کیاگیا۔کوٹلی میں جوکہ سب سے بڑاضلع ہے کی کوڈریشو تقریباً نہ ہونے کے برابرہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیملی پریکٹس اپروچ10سنٹرزپرشروع کی گئی ہے ہے تاکہ لوگوں کورجسٹرڈکیاجاسکے اورصحت عامہ کی سہولیات پہنچائی جاسکیں۔یونیورسل ہیلتھ بینیفٹ پیکیج ضلع کوٹلی میں پائلٹ پراجیکٹ ہورہاہے جس میں پرائمری ہیلتھ کیئر،انٹرنیشنل این جی اوز اورحکومت کے باہمی تعاون سے لوگوں کوصحت کی بنیادی اور انٹرنیشنل سٹینڈرکاعلاج معالجہ کی سہولیات دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ماں اوربچے کے حوالے سے بے نظیرنشوونما پروگرام ڈی ایچ کیوکوٹلی، تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چڑہوئی،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال نکیال شروع ہوگیاہے اوراگلے مرحلے میں تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال سہنسہ،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کھوئیرٹہ شروع ہوجائیگاجس میں حاملہ خواتین کوفوڈسپلمنٹس کے ساتھ4ہزارروپے ماہواربچے کودیئے جارہے ہیں تاکہ ماں اوربچہ صحت مندرہیں اوران کوویکسی نیشن لازمی قراردی گئی پھریہ سہولیات امبونائزیشن دی جائیں گی اس پرکام جاری ہے۔

ضلع بھرمیں بنیادی مراکز صحت طبعی مراکز صحت سول ڈسپنسری ایف اے پی ایس میں ادویات کویقینی بنایاگیاہے تاکہ عوام کوسہولیات میسرآسکیں۔ڈاکٹر،پیرامیڈیکل اوردیگرسٹاف کوحاضری کیلئے پابندکیاگیاہے۔مختلف تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال آرایچ زیڈ کومشینری اورسازوسامان مہیاکیاگیاہے۔ایکسرے مشین اورلیب کوبھی بہترکیاگیاہے۔وزیرصحت عامہ،سیکرٹری ہیلتھ اورڈی جی ہیلتھ کی ہدایات کی روشنی میں عوام کوہرممکن سہولیات دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :