انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے باصلاحیت لیگ اسپنر عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارک باد دے دی

ہفتہ 2 جولائی 2022 15:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) انگلینڈ کرکٹ بورڈ(ای سی بی) نے اپنے باصلاحیت لیگ اسپنر عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارک باد دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلش کھلاڑی عادل رشید حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے جس پر ای سی بی نے انہیں پیشگی مبارک باد دی ہے۔انگلش بورڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر حج مبارک راشد لکھا اور دل والا ایموجی شیئر کرتے ہوئے کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ حالیہ دنوں ای سی بی نے تصدیق کی تھی کہ عادم اپنے فیملی کے ہمراہ حج پر جائیں گے۔