مختلف اداروں کے نام ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کے نام پر رکھنے کا فیصلہ

ہفتہ 2 جولائی 2022 16:10

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) مودی حکومت نےبھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرکو بھارت کے رنگ میں رنگنے کی اپنی پالیسی کے تحت تعلیمی اداروں اور دیگر اہم مقامات کے نام تبدیل کرکے مختلف حملوں میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں، پولیس اورپیراملٹری فورسزکے اہلکاروں اوران کے آلہ کاروں کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علاقے کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس بات کا اعلان ہفتے کے روز گاندربل کے علاقے لار میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں، ہسپتالوں اور یہاں تک کہ پلوں کے نام بھی ہلاک ہونے والے بھارتی فورسز اہلکاروں اور کشمیری ساتھیوں کے نام پر رکھے جائیں گے۔