ڈی جی آر ڈی اے نے چارج سنبھال لیا

ہفتہ 2 جولائی 2022 16:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) راولپنڈی محمد سیف انور جپہ نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے عہدہ کا اضافی چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آر ڈی اے آصف محمود جنجوعہ اور دیگر افسران نے نومنتخب ڈی جی آر ڈی اے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپھہ نے چارج سنبھالتے ہی آرڈی اے افسران و سٹاف کو ہدایت کی کے روزانہ ٹائم پر دفترپہنچیں اور کام کو بہتر طور پر کریں۔ڈی جی آر ڈی اے کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے، اضافی چارج ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) راولپنڈی کو سونپ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :