وزیراعظم فیڈرل پی اور صوبائی پی ایس ڈی پی یا اسپیشل فنڈز مسلم لیگ(ن) بلوچستان کیلئے جاری کریں،مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن

ہفتہ 2 جولائی 2022 22:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء ) مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، آغا عمر شاہ، جنرل سیکرٹری پشین میر وائیس کاکڑ، صدر ضلع پشین سعد اللہ ترین، ارباب اقبال، ذاکر بنگلزئی، آصف حریفال، نثار اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف مرکزی صدر مسلم لیگ(ن) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیڈرل پی ایس ڈی پی اور صوبائی پی ایس ڈی پی یا اسپیشل فنڈز مسلم لیگ(ن) بلوچستان کیلئے فوری طور پر جاری کریں اور اس کے علاوہ چاروں صوبے سے اسپیشل اسسٹنٹ بھی لے گئے ہیں لیکن مسلم لیگ(ن) کا صوبے سے کوئی بندہ ابھی تک نہیں لیا گیا ہے اگر مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور جنرل سیکرٹری احسن اقبال اگر کوئی کارروائی نہیں کی بلوچستان مسلم لیگ کیلئے تو صوبے کے تمام ڈویژن اور ضلعی صدر وجنرل سیکرٹری سمیت اسلام آباد میں پارٹی کے حقوق کیلئے آخری دم تک جدوجہد کی جائے گی پارٹی نے صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے صوبے کے پی ڈی ایم نامی اتحاد جوکہ صرف اور صرف مفادات زدہ اتحاد ہے جوکہ صوبے میں مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کسی قسم کی تعاو نہیں کرتی ہے سب کچھ وہ اپنا سمجھتے ہیں اسی طرح مرکزی حکومت میں بھی پی ڈی ایم سوتیلی ماں کے بچوں کو وزیراعظم نے گود لیا ہے اپنے پارٹی کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لہذا ضروری صوبے میں مسلم لیگ کو ایڈجیسٹ کیا جائے ۔