Live Updates

مہنگائی کے خلاف قوم کونکلنے کا وقت آچکا ہے، مہنگائی کی سیلاب نے عوام کو غرق کردیا ، حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی پریس سیکرٹری حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے پھرگذشتہ رات شب میں قوم پرپٹرول مٹی تیل ڈیزل بم حملہ کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے خلاف قوم کونکلنے کا وقت آچکا ہے مہنگائی کی سیلاب نے عوام کو غرق کردیا حکومت کی استحصالی اور آئی ایم ایف کی مسلط کردہ پالیسیوں سے غریب عوام کی خون کو نچوڑا جارہا ہے عید کی امدکیساتھ پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ عوام کی قوت خرید ختم ہوچکی پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافہ عوام پر شب خون کی مترادف ہے مہنگائی کی ستائی عوام پر پیٹرول بم گرا کر بدحالی کے سمندر میں ڈوبو دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت نے مہنگائی کارڈ استعمال کرکے عوام کو جو سبز باغ دکھایا اب اقتدار میں آتے ہی سابقہ حکومت پر آئی ایم ایف کی معاہدے کی الزامات سے قوم کو ماموں بنا رہے ہیںعوام کی درد کا کوئی فکر نہیں تھا صرف حصول اقتدار کا درد تھا اقتدار میں پہنچتے ہی ان کی نظروں سے مہنگائی اوجھل گئی۔

اور آج مہنگائی کنٹرول کرنے کی بجائے ایک مہینے کی اندر پٹرول کے فی لیٹر کی قیمت میں 106 اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 135روپے اضافے کا اعلان کیا۔ جنہوں نے عمران خان کو چار بار مہنگا کرکے 30 روپے تک پہنچانے پر نشانہ بنایا آج پی ڈی ایم نی130اور140 مہنگا کرنے پر خاموش تماشائی بن چکی ہے بلکہ اس مہنگاء کوملک بچانے کاذریعہ قراردیتے جوقابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ دوسری جانب قیامت خیزگرمی میں بجلی کے لوڈشیڈنگ عوام سراپااجتجاج ہے ملک ظالمانہ پالیسیوں سے معاشی طور پر دیوالیہ ہو رہا ہے ملک دیوالیہ ہونے میں سری لنکا سے بھی بدتر ہو جائے گاپیٹرولیم مصنوعات اشیائے خوردنوش چینی، آٹا، گھی کی قیمتوں میں دو سے تین گنا ہوشربا اضافہ نیقوم سیعیدکے خوشیاں چھین لیاہے قوم کا جو حشر کیا ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہے طاقت کے ایوانوں میں سنائی نہیں دیا جارہا ہے غریب مکا پالیسی ملک میں محنت کش اورمزدورں کے لئے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوچکا ہے عوام کو نکل کر اس غریب مکا پالیسیوں کو مسترد کرے ملک کے معاشی پالیسیاں اس وقت مکمل امریکہ کے ہاتھوں میں ہیں جنہوں نے ملک کو سیاسی، معاشی ہر لحاظ سے عدم استحکام سے دوچار کیا غلامانہ پالیسیوں کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے ہمارے حکمران امریکی غلامی اورخوشنودی حاصل کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے میں مصروف ہیں آئی ایم ایف ورلڈ بینک یہ امریکہ کے دوسرے نام ہیں جو صرف تیل، بجلی، گیس کینرخ مقرر نہیں کرتے ہیں بلکہ اب یوٹیلٹی اسٹور کے نرخ ناموں کو بھی مقرر کرتے ہیں ان نااہل حکمران کے خلاف اب بھی نہ نکلے تو ملک تباہی سے دوچار ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات