دائریکٹر جنرل آر ڈی اے کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائریکٹر جنرل کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے اضافی چارج ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) راولپنڈی کو سونپ دیا گیا گزشتہ روز ایڈیشنل کمشنر (کوآرڈینیشن) راولپنڈی محمد سیف انور جپہ نے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آر ڈی اے آصف محمود جنجوعہ اور دیگر افسران نے نومنتخب ڈی جی آر ڈی اے کا خیرمقدم کیا ہے محمد سیف انور جپھہ نے ڈی جی آر ڈی اے کاچارج سنبھالتے ہی آرڈی اے افسران و سٹاف کو ہدایت کی کے روزانہ ٹائم پر دفترپہنچیں اور کام کو بہتر طور پر کریں۔

متعلقہ عنوان :