راولپنڈی، آر ڈی اے میں انسدادڈینگی مہم کے سلسلے میں سیمینار منعقد ہوا اور واک

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر آر ڈی اے میں انسدادڈینگی مہم کے سلسلے میں سیمینار منعقد ہوا اور واک کا بھی اہتمام کیا گیا اور مری روڈ راولپنڈی پر شہریوں میں ڈینگی کی آگاہی اورروک تھام سے متعلق بیداری شعور کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آر ڈی اے نے ہدایت کی کہ عوام کے گھروں میں جا کر درخواست کی جائے کہ پانی کھڑا نہ ہو تا کہ ڈینگی سے بچا جا سکے اور بعض دفعہ جب لوگ پانی کھڑا کر کہ خلاف ورزی کرتے ہیں تو قانونی چارہ جوئی استعمال کر کہ ایف آئی آر بھی درج کرائی جاتی ہے۔

انہوں نے آر ڈی اے اینٹی ڈینگی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ان کوششوں کو برقرار رکھنے کی امید ظاہر کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عیدالاضحی کے حوالے سے بھی عوام الناس کو درخواست کی جائے کہ ان دنوں بھی پانی کھڑا نہ ہو تا کہ ڈینگی سے بچا جا سکے سیمینار و واک میں ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آر ڈی اے آصف محمود جنجوعہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن افتخار علی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمد جنید تاج بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی داؤد خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز حافظ محمد عرفان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی سی علی رضا، آر ڈی اے سٹا ف یونین صدر خواجہ جاوید اور دیگر آرڈی اے عملے نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :