بلو چستان عوامی پارٹی آگے بڑھے گی ہم اسے وسعت دیں گے تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، سر دار صالح محمد بھوتانی

وکیل معاشرے کا ایسا طبقے ہیں جو محنت کر کے ایک مقام حاصل کر تے ہیں پارٹی کے اندر وکلاء ونگ کی فعالیت سمیت مختلف محکموں میں لیگل ایڈ وائزر کی تعیناتی کی تجویز کابینہ میں رکھوں گا،سینئر صوبائی وزیر بلدیات بلو چستان عوامی پارٹی تمام اقوام کا خوبصورت گلدستہ ہے جس میں ہر قو م کو نمائند گی حاصل ہے،بی اے پی کے خاتمے اور اسے کمزور کر نے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اب پارٹی آگے بڑھے گی اور آئند ہ انتخابات میں مزید بہتر نتائج حاصل کریگی، بشری رند

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) بلو چستان عوامی پارٹی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار صالح محمد بھوتانی نے کہا ہے کہ بلو چستان عوامی پارٹی اب آگے بڑھے گی اور ہم اسے وسعت دیں گے تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ، وکلا معاشرے کا با شعور طبقہ ہے ، وکلاء برادری میں پارٹی کو فعال اور متحرک بنائیں گے ، وکلاء کو درپیش مسائل حل کر نے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

یہ بات انہوں نے ہفتہ کو بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکر ٹریٹ میں بلو چستان عوامی پارٹی کے رہنماء لوانگین خان کا سی ایڈ وکیٹ کی قیادت میںبی اے پی میں شامل ہو نے والے وکلاء سے خطاب کر تے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر پار لیما نی سیکر ٹری اطلاعات وسماجی بہبود بشری رند،وزیر اعلیٰ کے پولیٹیکل سیکر ٹری ملک خدابخش لانگو، شاہ زمان غلزئی ، ارباب شائستہ خان ، محب ترین ، انو ر ایڈ وکیٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ، سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار صالح محمد بھوتانی نے کہا کہ وکلاء معاشرے کا باشعور طبقہ ہیں انہیں دلیل اور منطق سے قائل کرنا پڑتا ہے ، آج بلو چستان عوامی پارٹی میں وکلاء کے شامل ہو نے سے یہ بات ظاہر ہو تی ہے کہ ہم وکلا برادری میں اپنے آپ کو منوارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہما ری کار کر دگی کو دیکھتے اور سمجھتے ہوئے اور پارٹی منشور وپروگرام سے اتفاق کر تے ہوئے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ہم انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان عوامی پارٹی کو اب فعال اور متحرک کر کے ہمیں اس پارٹی کو آگے لیکر جانا ہے ہم بی اے پی کو آئندہ انتخابات سے قبل وسعت دیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ وکیل معاشرے کا ایسا طبقے ہیں جو محنت کر کے ایک مقام حاصل کر تے ہیں پارٹی کے اندر وکلاء ونگ کی فعالیت سمیت مختلف محکموں میں لیگل ایڈ وائزر کی تعیناتی کی تجویز کابینہ میں رکھوں گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں قانون دانوں کی ضروت ہے ہم قانون دانوں کو آگے لاکر انکی خدمات سے استفادہ حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ وکلاء کودرپیش مسائل کو حل کر نے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے پار لیما نی سیکر ٹری اطلاعات وسماجی بہبود بشری رندنے کہاکہ بلو چستان عوامی پارٹی تمام اقوام کا خوبصورت گلدستہ ہے جس میں ہر قو م کو نمائند گی حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی اے پی کے خاتمے اور اسے کمزور کر نے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اب پارٹی آگے بڑھے گی اور آئند ہ انتخابات میں مزید بہتر نتائج حاصل کریگی۔

انہوں نے کہاکہ بی اے پی ایک نئی جماعت ہے ہم وکلاء کے شکر گزار ہے کہ انہیں نے پارٹی میں شمو لیت اختیار کی ، اس موقع پر لوانگین کا سی ایڈ وکیٹ ،انو ر ایڈ وکیٹ و دیگر نے بی اے پی کے صوبائی صدر سینئر صوبائی وزیر بلدیات سر دار صالح محمد بھوتانی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے پارٹی کو مکمل طورپر فعال اور متحرک کر نے کے لئے اپنی تمام تر کا وشیں استعما ل میں لانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔