Live Updates

ملک بدترین سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ،امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے،پرویز خٹک

,تحریک انصاف ملک اور قوم کے بقاء کی جنگ لڑرہی ہے،عمران خان قوم کی آخری امید ہیں، ہر سازش ناکام بنائیں گئے، کارکنان سے خطاب

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:21

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک بدترین سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے۔امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔مہنگائی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام اجاز آچکے ہیں۔حکمرانوں نے اپنے قتدار کے لیے پاکستان کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچارہے ہیں۔

نواز،زرداری اور مولانا قوم کے مجرم ہیں۔تحریک انصاف ملک اور قوم کے بقاء کی جنگ لڑرہی ہے۔عمران خان قوم کی آخری امید ہیں ۔عوام نے ان کی آواز پر لبیک کہہ دیا ہے ۔آئندہ کی حکومت تحریک انصاف کی ہوگئی۔ ہر سازش ناکام بنائیں گئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ سے آسلام اباد پریڈ گراونڈ جلسہ روانگی سے قبل کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خٹک،صوبائی وزیر ایکسائز خلیل الرحمن اور میئر نوشہرہ اسحاق خٹک نے بھی کارکنان سے خطاب کیا۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور سابق وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تین ماہ میں جتنی مہنگائی ہوئی وہ ہمارے پورے دور اقتدار میں نہیں ہوئی۔مہنگائی اسمان سے باتین کررہی ہے۔عوام کا جینا محال ہوچکاہے۔حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات