Live Updates

عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے ، احسن اقبال

گزشتہ حکومت نے قرضوں اور خسارے میں معیشت کو جکڑ کر بدترین مہنگائی کا ورثہ چھوڑا، وفاقی وزیر

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:24

عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے ، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہاکہ ملک عمران کی نالائق اور کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا کاٹ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وقت پہ گیس کے سودے نہیں کئے جس کی بدولت بجلی بنانے کے کارخانے بند پڑے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے قرضوں اور خسارے میں معیشت کو جکڑ کر بدترین مہنگائی کا ورثہ چھوڑا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ جلسہ نہ کرو قوم سے معافی مانگو!

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات