وفاقی وزیر شازیہ عطامری کا سینئر صحافی ایاز امیر پر حملہ کی مذمت

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) وفاقی وزیر تخفیف غربت اورسماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار ایاز امیر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینئر صحافی ایاز امیر پر وحشیانے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان پر تشدد کا واقعہ قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادمیڈیا اور اظہار رائے کی آزادی میں یقین رکھتی ہے اور صحافی ایاز امیر پر حملہ آزادی اظہار اور آزادصحافت پرحملے کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ سینئرصحافی ایاز امیر پر تشدد کے واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :