Live Updates

ملک کو مشکل معاشی فیصلوں سے ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ،سردار یعقوب خان ناصر

عمران خان کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے سارا بوجھ عوام پر پڑا جس پر عوام کی پریشانیوں اور مشکلات پر حکومت کو بھی پریشانی اور احساس ہے، ملک دیوالیہ ہو رہا ہو تو اشرافیہ اور عوام کو قربانی دینی پڑتی ہے،سابق وفاقی وزیر پاکستان کو چین سے دو ارب تیس کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں، ایم ایف سے بھی بات فائنل ہو چکی ہے، اورسیز پاکستانیوں نے بھی آزمائش کی گھڑی میں ملک کو کروڑوں روپے فراہم کئے جس پر ہمیں فخر ہے، پیٹرول پر لیوی کے مد میں پندرہ روپے لگانے کا مشکل فیصلہ کیا یہ بھی سابقہ حکومت کا عوام کیلئے تحفہ تھا ہم آئی ایم ایف سے کوئی نئی ڈیل نہیں کر رہے یہ سب عمران خان کے کئے ہوئے معاہدے ہیں ،رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:26

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی فیصلوں سے ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا عمران خان کے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے سارا بوجھ عوام پر پڑا جس پر عوام کی پریشانیوں اور مشکلات پر حکومت کو بھی پریشانی اور احساس ہے لیکن اگر ملک دیوالیہ ہو رہا ہو تو اشرافیہ اور عوام کو قربانی دینی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتحادی پارٹیوں نے سنجیدگی سے دن رات کام کیا اور ملک کو سیاسی و معاشی بحرانوں سے نکال لیا ورنہ ہمارا حال بھی آج سری لنکا جیسا ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چین سے بھی دو ارب تیس کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں جبکہ اء ایم ایف سے بھی بات فائنل ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں نے بھی آزمائش کی گھڑی میں ملک کو کروڑوں روپے فراہم کئے جس پر ہمیں فخر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر لیوی کے مد میں پندرہ روپے لگانے کا مشکل فیصلہ کیا یہ بھی سابقہ حکومت کا عوام کیلئے تحفہ تھا ہم آئی ایم ایف سے کوئی نئی ڈیل نہیں کر رہے یہ سب عمران خان کے کئے ہوئے معاہدے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کو جمہوریت کی پٹڑی پر چلانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں ملک میں آج قانون و ایئن کی باادستی ہے کوء شخص قانون سے اپنے آپکو بالاتر نہ سمجھے ۔

انہوں نے کہا کہ آج چین سعودی عرب ایران عرب امارات سمیت دیگر ممالک سے بہترین تعلقات ہیں جسکو عمران خان نیاپنے ساڑھے تین سال میں خراب کیئے اور کوء ملک ہم پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کہ نیب کو آزاد کرا لیا ہے تمام ترامیم ملک وقوم کیمفاد میں کیئے کسی فرد کو کوء فایدہ اس سے نہیں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا پنجاب کے سی ایم حمزہ شہباز شریف کو آئنی وزیر اعلی قرار دینے سے مخالفین سکتے اور پریشانی کے عالم میں ہیں سترہ جولاء کو پنجاب کے بیس صو باء نشستوں پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار کامیاب ہونگے ہمیں پی پی کی بھرپور حمایت بھی حاصل ہے 22 جولاء کے سی ایم الیکشن بڑے مارجن سے جیت لینگے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر پرویز الہی کو بہت جلد عدم اعتماد سے فارغ کر دینگے ۔انہوں نے کہا کہ وفاق نے بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی پی ایس ڈی پی میں ایک سو ارب روپے فنڈز مختص کر دیئے ہیں سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق ملیگا گوادر کی ترقی بلوچستان کی ترقی ہے وزیر آعظم ہر ماہ گوادر کا دورہ اسی لیئے کرتے ہیں کہ ترقی کی رفتار مزید تیز کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صوبے کو گیس کی مکمل رایلٹی ملے اور سیندک میں بھی اسے پورا حصہ ملے ہم چاہتے ہیں کہ تمام ناراض بلوچوں کے ساتھ بات چیت کی جائے اور مزاکرات کے زریعے مسلے کا پرامن حل نکا لا جائے اسکیلئے اگر بلوچوں اور پشتونوں پر مشتمل قبایلی جرگہ تشکیل دیکر بیرون ملک ناراض بلوچ بھاہیوں سے بات چیت کریانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بے روزگاری کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے دہشت گردی کو کسی صورت دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش ناکام بنا دینگے الیکشن 2023 میں ہونگے اور اسکے لیئے انتخابی اصلاحات ہونگے تاکہ کوء الیکشن میں دھاندلی کی شکایت نہ کرے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں ہونیوالا جلسہ اتنا زیادہ کامیاب نہیں تھا جتنا انہوں نیاسکا واویلا کیا تھا انہوں نے کہا کہ عوام جعلی خط بیرونی سازش اور بقعول عمران خان کے مجھے قتل کی دھکمی دی گء یہ سب جھوٹ فراڈ اور ڈرامے کے سوا کچھ نہیں عوام نے پی ٹی اء کی سیاست کو مسترد کر دی ہے پی ڈی ایم معمولی کالپر پر لاکھوں افراد اسلام آباد لاکر جلسہ ر سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات