بی این پی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت اور عوامی پزیرائی نے بہت سے لوگوں کی نیندیں حرام اور انہیں نفسیا تی مریض بنا دیا ہے ، بلو چستان نیشنل پارٹی

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائدین نے کہا ہے کہ بی این پی کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت اور عوامی پزیرائی نے بہت سے لوگوں کی نیندیں حرام اور انہیں نفسیا تی مریض بنا دیا ہے ، جو اب پارٹی کے خلاف جھوٹے بے بنیاد جعلی انداز میں پارٹی کی خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں تاکہ جھوٹ من گھڑت بیانات اور تقاریر کے ذریعے سے عوام کو گمراہ کر کے اپنی کرپشن عنا پرستی ، مفاد پرستی ، موقع پر ستی ، بے اصولی کر دار اور سیا ست کو چھپا سکیں ، عوام ایسے قووتوں کو مسترد کر چکے ہیں جو حقیقی قوم وطن ددوست ، تر قی پسند رجحان رکھنے والے نیشنل لیزم کی حقیقت آئی ڈیل جماعت بی این پی اور انکے محبوب قائد سر دار اختر جان مینگل کے خلاف آئے روز ہر زاء سیرائی سے نہیں تھکتے ، ان خیالات کا اظہار بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام اتحاد کا لونی کرانی روڈ میں گریڈ شمو لیتی جلسے سے بی این پی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلوچ، سینٹرل ایگر یکٹیو کمیٹی کے اراکین وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری ، چیئر مین جاوید بلوچ، آغا خالد شاہ دلسوز، ضلعی جنرل سیکر ٹری میر جمال لانگو، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ، ضلعی پرو فیشنل سیکر ٹری میر غلام مصطفی سمالانی ، سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل ، نعمت مظہر ہزارہ ، میر عبد الغفار بنگلزئی اور مو لوی محمد عیسیٰ ، حاجی عبد الستار محمد شہی نے خطاب ر تے ہوئے کیا ، اس موقع پر ملک عبد الستار محمد شہی، عبد السلام شاہوانی، سید احمد ایجباڑی، حاجی غلام رسول ڈہوا، بشیر احمد بنگلزئی، عبد الصمد مینگل، عندان لہڑی، حاجی فتح محمد بلوچ، وحید خلجی، اللہ داد بڑیچ، محمد عثمان مینگل سمیت دیگر نے اپنے درجنوں دوست وعقارب اور خاندانوں سمیت بی این پی میں با قاعدہ شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر ضلعی سینئر نائب صدر ملک محئی الدین لہڑی ، ضلعی فنانس سیکر ٹری میر محمد اکرم بنگلزئی، ضلعی ہومین رائٹس سیکر ٹری پر نس رزاق بلوچ، ملک نصیر گر گناڑی ، ابو بکر لانگو اور عبد الرسول مینگل ،کا مریڈ مر تضی مینگل سمیت دیگر عہدیدان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے نئے شامل ہو نے والے قبائلی عمائدین سیا سی سما جی کارکنوں کو پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے پر مبارکبار پیش کر تے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کو فعال اور مضبو ط بنا نے کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، مقررین نے کہاکہ بی این پی کے بلوچ قوم اور بلو چستانی عوام کے قومی حقوق کی خاطر سائل وساحل کی دفاع گوادر میں قانون سازی ، صوبے میں فوجی آپریشن کے خلاف لا پتہ افراد کی بازیا بی ، مر دم شماری میں افغان مہاجرین کو شامل نہ کر نے لاکھوں کی تعداد میں افغان مہاجرین کی انخلاء ، حلقہ بندیوں کے حوالے سے جدو جہد اور قربانیوں کا ایک طویل ترین تاریخ ہے ، اس بیا نیے کو بر قرار رکھنے کے لئے اصولوں پر سودہ بازی نہ کر نے بلو چستان میں جا ری قومی استحصال ظلم وجبر کے خلاف قومی جمہوری جدو جہد کی پا داش میں پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل شہید گلزمین حبیب جالب بلوچ سے لیکر 95کے قریب سیا سی کارکنوں کو ٹار گٹ کلنگ کے ذریعے سے مختلف ادوار میں راستے سے ہٹا نے کی کوشش کی گئی اور پارٹی کی قومی جمہوری جدو جہد کی راستے کے لئے طرح طرح کے روکاوٹیں اور مشکلات پید اکر نے کی کوشش کی گئی لیکن ان کے باوجود بی این پی کے نہتے سیا سی کارکنوں نے تمام نا انصافیوں ظلم و جر کے خلاف ثابت قدمی مستقل مزاجی خندا ہ پیشانی سے حالات اور واقعا ت کا مقابلہ کر تے ہوئے اپنا نظریہ تبدیل کیا نہ اپنی قیادت تبدیل کی اور نہ مراعات و مفادات سے مگن ہو کر آسا شیوں سے شکار ہو کر قومی جدو جہد کے راستے سے راہ فرار اختیار کی یہی عمل بی این پی کو دیگر پارٹیوں سے جداکر تی ہے کیونکہ بی این پی کی جدو جہد کر نا ہر کسی کی بس کی بات نہیں ہے یہاں تکالیف مشکلات ، جیل وزندان، قتل و غارت گیری کے سامنے کر نے کے لئے پارٹی کارکنوں کی جہد مسلسل کا ایک اپنا مثالی کر دار ہے جس پر بلو چ قو م اور بلو چستان عوام کو فخر ہے یہی وجہ ہے کہ آج کوئٹہ کے کو نے کو نے سے درجنوں کی تعداد میں لو گ پارٹی کے بنانیے اور سر دار اختر جان مینگل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے فخر محسو س کر تے ہیں۔