ہم بھی روس سے پٹرول اور ڈیزل منگوا سکتے ہیں، شوکت ترین
جب بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا روس سے تیل درآمد کر سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں ، سابق وزیر
ہفتہ 2 جولائی 2022 23:11
(جاری ہے)
ایک اور ٹوئٹ میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت میں جب سی پی آئی 11 فیصد اور ایس پی آئی 14 فیصد تھی اس وقت تو یہ مہنگائی مارچ کررہے تھے لیکن ان کے دور میں اب سی پی آئی 21.3 فیصد اور ایس پی آئی 32 فیصد پر پہنچ گئی ہے، مسلسل لوڈ شیڈنگ سیعوام کی زندگی جہنم بنا دی گئی ہے، مہنگائی اپنے عروج پر اور غریب ومتوسط طبقہ پس رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو کیوں لایا گیا جب ہماری حکومت اچھا خاصہ کام کررہی تھی، موجودہ حکومت نے کامیاب پاکستان، کامیاب جوان اور میرا پاکستان میرا گھر پروگرام ختم کردیے ہیں ان پروگراموں کوختم کرنے سیعوام مزید مشکلات کا شکار ہوں گے۔دریں اثنا موجودہ حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اس وقت معیشت موجودہ حکومت کے کنٹرول میں نہیں ہے، پٹرول، بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں، غریب کی کمرتوڑ دی گئی ہے اور بیروزگاری بھی بڑھ گئی۔انہوںنے کہاکہ مجھے سمجھ نہیں آرہی موجودہ حکومت کر کیا رہی ہے، حکومت مہنگائی بڑھا رہی ہے اور مختلف ریلیف پروگرام بھی بند کررہی ہے، نچلے طبقے کے لیے جو پروگرام ہم نے شروع کیے وہ روک دیے گئے ہیں،ہم نے کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا اور سود کے بغیر قرض دے رہے تھے، انہوں نے کامیاب جوان پروگرام روک دیا ہے، ہماری حکومت میں سستے گھر فراہم کیے جا رہے تھے، یہ پروگرام بھی روک دیا گیا ہے، موجودہ حکومت کو معیشت میں نہیں بلکہ صرف اپنے کیسز میں دلچسپی ہے، ان لوگوں نے ایک چیزرٹ لی ہے اسی کو دہراتے رہتے ہیں۔شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہا، آئی ایم ایف ان کو پیسے نہیں دے رہا، نچلے طبقے کے لیے گیس ساڑھے 3سو فیصد اور بجلی 75فیصد بڑھے گی، آئی ایم ایف نے احتساب سے متعلق قانون کا نوٹس لے لیا ہے، ان کے وزرا نے حکومت سنبھالتے ہوئے کہا تھا کہ اب لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، آپ کو 3 مہینے ہوگئے ہیں اب بہانے بنانا چھوڑ دیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.