Live Updates

عوام عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروائیں، پرویز خٹک

امپورٹڈ حکومت سے پوچھتا ہوں مہنگائی کیوں ہی یہ مہنگائی نہیں عوام کی تباہی ہے، سابق وزیر

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چور کبھی اس ملک کو ترقی نہیں دے سکتا، عوام عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے کامیاب کروائیں۔پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تو مہنگائی کم کی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھائیں لیکن آج امپورٹڈ حکومت سے پوچھتا ہوں یہ مہنگائی کیوں ہی یہ مہنگائی نہیں عوام کی تباہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے کہتا ہوں عمران خان کو دوتہائی اکثریت دینی ہے جب عمران خان دوتہائی اکثریت سے آئے گا تو مضبوط قانون سازی کرے گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ یہ مسلط امپورٹڈ ٹولہ عوام کو ریلیف دینے نہیں اپنی چوری بچانے آئے ہیں یہ کیسا قانون ہے چھوٹا چورجیل میں رہے اور بڑا چورحکمران بن جائے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ قیادت ملک کو ترقی دے سکتی ہے ،جو ایماندار ہو ہمیں عمران خان کی قیادت پرمکمل اعتماد ہے جس کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی کہتا ہوں دیکھ لوعوام کس کے ساتھ ہے اورکس کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے جب عمران خان آگیا تو عوام کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کی خیر نہیں ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان نے ہرچیز کی قیمت کم کی اس امپورٹڈ حکومت کو تکلیف ہے یہ مسلط امپورٹڈ ٹولہ ملک دشمن ہے ہم ان دشمنوں کیخلاف کھڑے ہوں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات