Live Updates

اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا، فواد چودھری

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا،لوگ بھوک برداشت کر لیں گے لیکن غلامی نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اب عمران خان کو کوئی نہیں روک سکتا،لوگ بھوک بھی برداشت کر لیتے ہیں، لیکن غلامی قبول نہیں، پاکستان کو غیرت مند لوگ چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کا ساتھ دینا پاکستان کی ضرورت ہے،سب کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے، بینر اور پوسٹر اتارنے والوں کو کہتا ہوں دل سے کیسے اتارو گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیر دفاع کا نفسیاتی علاج کروائیں، وہ کہہ رہا ہے امریکا نے ہمیں ڈریپیں لگائی ہوئی ہیں، انہوں نے ہمیں نہیں آپ کو ڈریپیں لگائی ہیں۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو میں شرم ہو تو استعفیٰ دے دیں، چھوٹے لوگوں کو بڑی کرسیاں مل گئی ہیں، کرسیاں نیچے آئی ہیں، یہ اوپر نہیں گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات