Live Updates

آج ملک کے حالات عمران کی نااہلی اور کرپٹ حکومت کی وجہ سے ہیں، احسن اقبال

اتوار 3 جولائی 2022 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا جلسہ ان کے خلاف تھا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوپی ٹی آئی کے جلسہ عام پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملک کے حالات عمران کی نااہلی اور کرپٹ حکومت کی وجہ سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیس کا سودا بروقت نہیں ہوا جس کی وجہ سے پاور پلانٹس بند ہو گئے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ بدترین مہنگائی پچھلی حکومت نے چھوڑی جس نے معیشت کو قرضوں میں ڈال دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات