سعودی عرب،مسجد الحرام میں عازمین حج کی آگاہی و رہنمائی کےلیے ڈیجیٹل سکرینیں نصب

اتوار 3 جولائی 2022 09:10

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے عازمین حج کی آگاہی ورہنمائی کےلیے مسجد الحرام کے اندر اور بیرونی صحنوں میں ڈیجیٹل سکرینیں نصب کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے نے مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایاکہ عازمین حج کی رہنمائی کے لیے نصب ڈیجیٹل سکرینیں انتہائی اعلی کوالٹی کی ہیں جودن کی روشنی میں بھی بہترین طورپرکام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رہنمائی سکرینوں پر اردو سمیت مختلف زبانوں میں ہدایات واہم معلومات دی جاتی ہیں تاکہ مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج مطلوبہ رہنمائی حاصل کرسکیں گے۔ انتظامیہ نے کہا کہ مسجد الحرام کے مختلف مقامات پرنصب کی گئی ڈیجیٹل سکرینز پر اہم ہدایات کے علاوہ مسنون دعائیں بھی پیش کی جائیں گی تاکہ عمرہ کرنے والوں کو سہولت ہو اور وہ ان دعاوں سے مستفیض ہوسکیں۔