راولپنڈی سےکوئٹہ جانیوالی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق

حادثے میں 12افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 3 جولائی 2022 11:01

راولپنڈی سےکوئٹہ جانیوالی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 3جولائی 2022) بلوچستان کے ضلع شیرانی کے قریب مسافرکوچ کے حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ضلع شیرانی کےعلاقے دانہ سرکےقریب پیش آیا جب کہ اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کا کہنا ہےکہ حادثہ خیبرپختونخوا کی حدود میں پیش آیا۔اسسٹنٹ کمشنرشیرانی کے مطابق کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خیبرپختونخوا کی حدود میں کھائی میں جاگری، حادثے میں 19 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ لاشوں اور زخمیوں کو ژوب اور مغل کوٹ منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حادثے میں 12افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، بس میں 33 افراد سوار تھے، گہری کھائی میں گرنے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہی تھی، سڑک پر بارش کی وجہ سے پھسلن کے باعث حادثہ پیش آیا۔