عوامی شکایات نہ سننے پر فیسکو چیف نے ایس ڈی او کو معطل کردیا گیا

اتوار 3 جولائی 2022 11:55

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) فیصل آباد کے ایس ڈی او کا اپنے فرائض سے غفلت برتنے، ناقص کارکردگی، صارفین کی بجلی سپلائی بروقت بحال نہ کرنے اور انکی کالز اٹینڈ نہ کرنے پر فیسکو چیف بشیر احمد نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی او نڑ والا روڈسب ڈویڑن عمران علی کو معطل کردیا ہے اور محکمانہ کارروائی کے احکا مات جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ ایس ڈی او نڑ والا روڈعمران علی کی سب ڈویڑن میں متعدد دیہی علاقوں کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔ بعد ازاں صارفین کی کالز بھی اٹینڈ نہ کیں اور بجلی بحالی میں بھی تاخیر کی۔ایکسئین غلام محمد آباد کی طرف سے مداخلت اور ٹیموں کو متحرک کرنے کے بعد صارفین کی بجلی بحال ہوئی۔ اس نااہلی اور فرائض سے غفلت برتنے کا فیسکو چیف نے نوٹس لیا اور ایس ڈی او کو معطل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :