تاریخ میں پہلی مرتبہ مراکش اور اسرائیل کے فوجیوں کی مشترکہ مشقیں

ْمشترکہ فوجی مشقیں دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی علامت کی عکاسی کرتی ہیں،اسرائیلی وزارت دفاع

اتوار 3 جولائی 2022 12:25

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) اسرائیلی فوج نے مراکشی فوج کے ساتھ تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ ڈرل میں حصہ لیا ہے۔ میڈیارپورٹس ے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے اسے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر بیان کیا ہے۔ اس امر کا اظہار اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک ٹویٹ میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی اس جہت کا آغاز 2020 میں ہوا تھا۔

افریقی شیر 2022کے نام سے ہونے والی مراکشی فوجی مشقوں امریکی فوجی بھی شریک ہیں۔ یہ اسی ہفتے کے دوران کی پیش رفت ہے۔اسرائیلی وزارت دفاع نے بھی انکشاف کیا کہ پچھلے سال مراکش کی فوج نے اسرائیل میں کثیر قومی فوجی ڈرل مین حصہ لیا تھا۔ یہ فوجی سر گرمی دہشت گردی کے خلاف کی گئی تھی، اب اسی کے جواب میں اسرائیلی فوج نے مراکشی فوج کے ساتھ مشقیں کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :