پی سی بی کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری

کے پی ایل کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ بھی کر دیا گیا

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 3 جولائی 2022 12:44

پی سی بی کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 3جولائی 2022) پی سی بی کی جانب سے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری ۔ کے پی ایل کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ بھی کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری کر دیا۔کشمیر پریمیئر لیگ کا سیزن 2 اگست کو کشمیر میں کھیلا جائے گا اور کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کی ڈرافٹنگ رواں مہینے متوقع ہے۔

کے پی ایل سیزن 2 میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کے پی ایل کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا۔کشمیر پریمئیر لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 7 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی جبکہ کے پی ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز جموں جانباز ہے۔کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیموں میں جموں جانباز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں۔